آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ زور و شور سے جاری

آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ زور و شور سے جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ جاری ہے۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت 50 سے زائد ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ان ممالک کو سات زون میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو 3.2 زون میں بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔چیمپئن شپ میں 14 پاکستانی کھلاڑی ا?ن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ میں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز رکھی گئی ہیں جن میں پلس 50 اورپلس 65 شامل ہیں۔ 14 قومی کھلاڑی جو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ان میں پلس 50 کیٹگریز میں تنویر گیلانی،علی مداد، محمد امین، شہزاد عالم شامل ہیں۔

، کامران احمد قریشی، محمد اسلم کھرل اور اعجاز احمد جبکہ پلس 65 کیٹگریز میں محمد افضل مینگل، حضرت علی، محمد یوسف بلوچ، عظیم الدین، خالد محمود قریشی، اسد اللہ خان اور اقتدارالدین شامل ہیں۔

Loading Ad

چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ دونوں کیٹگریز میں بہترین خواتین کھلاڑی کا بھی انعام رکھا گیا ہے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایا کہ اس سے قبل یہ چیمپئن شپ 13 جولائی سے شروع ہونی تھی، جس کو تین دن کے لئے ملتوی کیا گیا تھا اب یہ چیمپئن شپ گذشتہ روز سے شروع ہوئی ہے امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد ا?ن لائن کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -