تعلیمی اداروں میں کھیلوں کانظام بہتر بنایا جائے، ہیڈ کوچ لیاقت علی

  تعلیمی اداروں میں کھیلوں کانظام بہتر بنایا جائے، ہیڈ کوچ لیاقت علی

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی بیڈمنٹن ہیڈ کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنائے بغیر ملک میں کھیل ترقی نہیں کر سکتے، گذشتہ روزسرکاری خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے کھیل کیلئے تعلیمی اداروں میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کو کھیلوں کی تربیت دینا ضروری ہے جس سے وہ جلدی سیکھ سکتے ہیں اور اس عمر میں بچوں میں سیکھنے کی دماغی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشوونما کو بڑھانے کے لئے کھیلیں بہت ضروری ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -