عابد علی فٹ، کل سے ٹریننگ شروع کردینگے، پی سی بی

عابد علی فٹ، کل سے ٹریننگ شروع کردینگے، پی سی بی

  

ڈربی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر عابد علی تازہ دم ہیں اور انہیں کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔ذرائع پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عابد علی کو رات بھی کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں، عابد علی نے مکمل نیند لی اور سو کر اٹھنے کے بعد بھی کوئی شکایت نہیں کی۔واضح رہے کہ عابد علی کو ڈربی میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی، فاسٹ بالر محمد عباس کی گیند پر حیدر علی کی شاٹ عابد علی کے ہیلمٹ پر لگی تھی۔زرائع پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر عابد علی کا سی ٹی اسکین کروایا گیا تھا جو کہ نارمل آیا، عابد علی بدھ سے ٹریننگ شروع کردیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -