ٹیم کے لئے یادگار پرفارمنس ہمیشہ ترجیح رہی، سارہ ٹیلر

  ٹیم کے لئے یادگار پرفارمنس ہمیشہ ترجیح رہی، سارہ ٹیلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سارہ ٹیلر نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ابھی تو میں نے ملک کے لئے بہت کرکٹ کھیلنی ہے او ر شائقین کے دل جیتنے ہیں جب سے کرکٹ شروع کی ہے میری کوشش رہی ہے کہ میں ٹیم کے لئے یادگار پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوئی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے اور اب ہم بھی جلد ہی پریکٹس کے لئے میدان میں ہوں گے سارہ نے کہا کہ کرکٹ کی سر گرمیاں تیزی سے بحال ہورہی ہیں اور اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈنے پلاننگ شروع کردی ہے ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے اور اس کا عادی ہونا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیل میں ہمیشہ شائقین کے دل جیتنا چاہتی ہوں۔
کیونکہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے چاہنے والوں کا بہت عمل دخل ہے۔