لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، زارا

لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، زارا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا خان نے کہا ہے کہ لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، ملکی فلموں کے ریکارڈ بزنس سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت ہورہی ہے۔ آج فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سینماکی جانب متوجہ ہورہے ہیں جو ملکی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے۔ فلموں میں کام کی آفرزہوتی رہی ہیں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اب میرا ٹارگٹ بالی ووڈ نہیں ہالی ووڈ ہے مستقبل قریب میں ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن روایتی اور فارمولا فلموں سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی فلموں سے کافی امیدیں ہیں۔

مزید :

کلچر -