اداکارہ ثناء بٹ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت

اداکارہ ثناء بٹ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی سینئر اداکارہ ثناء بٹ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اس موقع پر انہوں میزبان ندا یاسر کے ساتھ انتہائی دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی۔ثنا بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام کو مکمل سنجیدگی سے انجام دیا ہے موجودہ حالات میں تمام فنکار دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔کرونا کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ثناء بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم،ٹیلیوژن اور تھیٹر تینوں شعبوں میں کام کیا ہے میرے پرستاروں نے مجھے بے پناہ پذیرائی سے نوازا ہے جس کیلئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔یاد رہے کہ ثناء بٹ کا شمار پاکستان کی ان چند فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

جو ہر کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کا فن بخوبی جانتی ہیں۔

مزید :

کلچر -