عاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ گٹاربجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

عاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ گٹاربجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گٹاربجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پرپاکستان میوزک انڈسٹری کیمعروف گلوکارعاطف اسلم کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارااپنے چھوٹے بیٹے کوگٹاربجانا سکھاتے نظرآرہے ہیں۔ گلوکارکی وائرل ہونیوالی ویڈیومیں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنیگھرمیں موجود ہیں اورعاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کوگود میں اْٹھائے گٹاربجا رہے ہیں نامور گلوکا ر کی اس تصویر کو بہت شہرت مل رہی ہے اور دیکھنے والے اس کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -