نوجوان اداکاروں کیلئے شہرت حاصل کرنا مشکل ہے، زارا شیخ

نوجوان اداکاروں کیلئے شہرت حاصل کرنا مشکل ہے، زارا شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اداکاروں کا فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں صرف سینمٹک فلمیں انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ نہیں کیونکہ شائقین کی تفریح کے لئے نیٹ فلیکس جیسے دیگر متبادل ذرائع بھی آگئے ہیں لہذا آج کی نوجوان نسل کے لئے فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اس سے قبل صرف فلمیں ہی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ تھیں۔ واضح رہے کہ زارا شیخ جلد ہی کئی نئے پراجیکٹس میں دکھائی دیں گی۔

مزید :

کلچر -