کنزہ رزاق "لوگ کیا کہیں گے "میں فیصل قریشی کی ہیروئن بنیں گی

کنزہ رزاق "لوگ کیا کہیں گے "میں فیصل قریشی کی ہیروئن بنیں گی

  

کراچی ( پ ر) نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ رزاق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروجیکٹ "لوگ کیا کہیں گے"میں پہلی باراداکاری کے جوہر دکھائیں گی،اس پروجیکٹ میں نوجوان اداکارہ فیصل قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ڈرامے کے کچھ ٹیزرز میں اداکارہ کو اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی خوشی زندگی بسر کرتے اور ایک گھر بنانے والی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ تقدیر نے اس کے لیے کچھ اور ہی منصوبے تیار کررکھے ہیں، نئے پروجیکٹ "لوگ کیا کہیں گے"میں اداکارہ ایک نئے روپ میں دکھائیں دیں گی،دھواں دار مناظر سے بھرپور ڈرامے کی ہدایات محسن مرزا نے دی ہیں جبکہ آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللہ سیجا کی پیش کش میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی، صحیفہ جبار، سکینہ سموں، افشاں قریشی، اور حمیرہ ظہیر جیسی بڑی کاسٹ ڈرامے کا حصہ ہے۔ اپنے نئے پروجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کنزہ رزاق کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں اوربہت خوشی محسوس کررہی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایسی حیرت انگیز ٹیم کیساتھ کام کرنا میرے لیے ایک واقعی حیرت انگیز تجربہ تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی، اعجاز اسلم، سکینہ سموں اور صحیفہ جبار جیسے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی، اور میں اے آر وائی ڈیجیٹل اور عبداللہ سیجا کی شکر گزار ہوں۔

کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا، اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا کام پسند آئے گا۔

دلکش اور خوبصورت ادکارہ کنزرہ رزاق کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو متاثر کن کہانیوں اور دلچسپ ادکاری کے ذریعے اپنے کیریئر کو چار چاند لگانا چاہتی ہیں، لوگ کیا کہیں گے سے ان کی بہت سے توقعات وابستہ ہیں، ڈرامہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اگلے ہفتے سے نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -