گلوکاروں کیلئے میوزک کی بنیادی تعلیم ضروری ہے، مون پرویز

  گلوکاروں کیلئے میوزک کی بنیادی تعلیم ضروری ہے، مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویز نے کہا نئے گلوکاروں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کریں اور اپنے سینئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس میدان میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اس کام کو جنون بنا کر اپنے اوپر سوار کر لیتا ہے۔مون پرویزنے کہا ہے کہ اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون ملتا ہے،ان بزرگوں کے کلام نے میری زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں یہ سب خدا کا کرم اور بزرگان دین کے کلام کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا پوری دنیا گھوم چکی ہوں۔
مگر جو عزت اور مقام پاکستان میں ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

مزید :

کلچر -