عیدالاضحی صفائی آپریشن کیلئے 10ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ: 17لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کئے جائیں گے

عیدالاضحی صفائی آپریشن کیلئے 10ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ: 17لاکھ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشیں موثر طریقے سے اکٹھی کرنے اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے جامع پلان جاری کر دیا۔ عید سے قبل انتظامات میں شہر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سات مویشی منڈیوں میں 166سینٹری ورکرز بشمول مشینری کی تعیناتی، مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپوں کا قیام، یونین کونسل کی سطح پر 119 ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز، 293 عید کیمپوں کا قیام، جامعہ مساجد، عید گاہوں پر صفائی انتظامات، چاند رات کو شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن شامل ہے، عید کے تینوں دن مجموعی طور پر3400 پک اپس کی مدد سے آلائشوں کی کلیکشن اور ڈمپ سائٹ پر ٹرانسپور ٹیشن اور18ماڈل کیمپوں کا قیام شامل ہے۔ عید کے اختتام پر بڑی مقدار میں اکٹھے ہونے والی آلائشوں کو موثر اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی ڈمپنگ پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی شامل ہیں۔پلان کے تحت ادارے کے جانب سے اس سال عید پر لاہوریوں میں 17لاکھ خصوصی لفافے تقسیم کئے جائیں گے جو قربانی کے جانورں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پانچ عارضی ڈمپنگ سائیٹ بنائی جائیں گی۔البیراک اور اوزپاک کی ساڑھے سات سو گاڑیاں شہر میں آپریشنل ہوں گی۔چئیر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ادارہ ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے اور اس سلسلہ میں تمام افسران اور دس ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -