ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے،عبدالقادر شاہین

ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے،عبدالقادر شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے۔ پوری دنیاء میں کورونا وباء کے دوران صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بیرونی حکومتیں اپنی عوام کو صحت سے متعلق اولین ترجیحات اپنائے ہوئے ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس وباء کے دوران بھی عوام کو نہیں بخشا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء اور لاک ڈاون جیسی صورتحال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافے کی اجازت نہیں نہیں دے گی۔