تمباکونوشی کی تشہیرپرپابندی کے ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

تمباکونوشی کی تشہیرپرپابندی کے ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے جاری کردہ ایس۔آر۔او 0I)/202 72 (تمباکو اور اس سے اخذ کردہ تمام اشیاء کے ہر طرح کے اشتہارات، تشہیر، فروغ اور سپانسر شپ پر پابندی) پر عملدرآمد کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سی پی او کو لیٹرز لکھ دیے، اسسٹنٹ کمشنرز ایس۔آر۔او 0I)/202 72 پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں گے اور اگست 2020 کے پہلے ہفتہ میں اس ایس آراو پرعملدرآمد رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں گے۔ وزارت قومی صحت نے تمباکو اور اس سے اخذ کردہ اشیاء کے اشتہا ر ا ت، تشہیر، فروغ اور سپانسرشپ پرپابندی عائد کرتے ہوئے ایس۔آر۔او پر مشتمل گز ٹ شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پرنٹ میڈیا میں اخبارات، میگزین، میعادی رسالہ جات، سینما اور تھیٹر،ٹی وی، ریڈیو (کیبل ٹیلی ویژن اور محدود سرکٹ ٹیلی ویژن) پر تمباکو اور اس کی اشیاء کی تشہیر پر مکمل پابند ی عائد ہے۔تمباکو اور اس سے اخذ کردہ تمام اشیاء کے فروخت کی جگہ (ریٹیلرز اور دوکاندار) کے اندر اور باہریا کسی بھی جگہ پر پوسٹر، پینٹنگ اور پیپر،پلاسٹک یا کپڑے کے بنے بینر لگانے، سکرین ڈسپلے، الیکٹرک ڈسپلے اور ہر طرح کے مواد کے ذریعے سے تشہیر پر پابندی ہے اس کے علاوہ فکسڈاورموبائل بلبورڈ،سوفٹ یاہارڈ سٹور بورڈ کے لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کپڑے، گارمنٹس پر برانڈنگ کے ذریعے تشہیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایس۔آر۔او 0I)/202 72 پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل،قومی صحت، حکومت پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -