مولانا مفتی محمد نعیم مرحوم کی زندگی اسلام کی اشاعت میں گزری،فضل الرحیم اشرفی

  مولانا مفتی محمد نعیم مرحوم کی زندگی اسلام کی اشاعت میں گزری،فضل الرحیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مولانا مفتی نعمان نعیم اورحافظ حنظلہ نعیم کی وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات اس موقعہ پرمولانا طارق محمود مکی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا شفیق اعظم،مفتی الیاس،مولانا نعمان لیاقت، مولانا محمد افضال اور دیگر علماء بھی موجود تھے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کے بانی وسابق مہتمم حضرت مولانا مفتی محمد نعیم مرحوم کی تمام زندگی تحقیق و تصنیف، درس و تدریس، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہل بیتؓ کے تحفظ، دینی مدارس کے قیام و دفاع اور اسلام کی اشاعت میں گزری مرحوم کی اسلام، پاکستان اور اشاعت دین کے لئے خدمات ناقابل فراموش اور تاریخ کا روشن حصہ ہیں اس موقعہ پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی بھی دیگر اکابرین و علماء کی طرح حسب سابق جامعہ بنوریہ کراچی کی سرپرستی کرتے رہیں گے جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی و دینی خدمات لائق تحسین و قابل تقلید ہیں اس موقعہ پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے حضرت مولانامفتی محمد نعیمؒ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل دعاء کی۔