چیف لیسکو کل ای کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں گے

  چیف لیسکو کل ای کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں گے

  

لاہور(پ ر)لیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کلLESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے، تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے،صارفین کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا،دریں اثناء چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر لیسکو کے عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو کا عملہ مون سون کے دوران صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائے۔انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر اپنائیں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان یا حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔لیسکو نے مون سون کے دوران عوام کی آگاہی کے لیئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عمل درآمد کر کے ہی شہری اپنی جان ومال کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -