سینئر رجسٹرارویمن میڈیکل آفیسر کو مستقل کیا جائے،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن

سینئر رجسٹرارویمن میڈیکل آفیسر کو مستقل کیا جائے،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اعلان کرتی ہے کہ سینئر رجسٹرارویمن میڈیکل آفیسراور میڈیکل آفیسر کی ڈی پی سی مکمل کرکے ان کو ریگولر کیا جائے اور باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر عید کے فوری بعد اس کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر اسفندیارصدر ڈاکٹر حامد مختار بٹ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ کنسلٹنٹ کو کنفرم کیا جا رہا ہے جس پر ہم سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عامرغازی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ وائے سی اے پی کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا۔ینگ کنسلٹنٹ ایسو سی ایشن پاکستان(YCAP) مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد عیدکی چھٹیوں سے قبل ہمارے ان ینگ کنسلٹنٹس کے آرڈرز جاری کی جائیں۔

ہم یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کی پنجاب کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل نے منظوری دے دی ہے کہ اگر عید کی چھٹیوں تک محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری نے MO's/WMO's To Consultant کی DPC مکمل کر کے آرڈرز نا کئے تو عیدکی چھٹیوں کے بعد تاریخ کا اعلان کر کے وہاں دھرنا دیا جائے گا اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جا ئے گا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سارے پنجاب سے ینگ کنسلٹنٹ شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -