گرین ٹاؤن میں 43کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار

گرین ٹاؤن میں 43کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سورس رپورٹ پر بڑی کارروائی، گرین ٹاؤن میں واقع مسلم اوقاف کی 43 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی۔موضع باگڑیاں میں واقع مسلم اوقاف کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین نے پلاٹ اور گھر تعمیر کر رکھے تھے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی نشاندہی پر اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پچاس کروڑ روپے کی اراضی واہ گزار کروائی۔ آپریشن اے سی ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا، زونل ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر لغاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف جلیل کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے ناجائز قابضین کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -