پناہ گاہوں کے بعد مسافر خانے تعمیر کرنے کا فیصلہ،34کروڑ 75لاکھ لاگت آئیگی
(جنرل رپورٹر) پناہ گاہوں کے بعد اب مسافر خانے بنائے جائیں گے، شہر میں مسافر خانوں کا منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنے کے احکامات جاری۔34کروڑ 75 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ نئے مالی سال میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مسافر خانے پنجاب حکومت کے رائز پنجاب پراجیکٹ کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کو ریلیف دینا ہے تا کہ ان کو رہائش کے لئے بھٹکنا نہ پڑے