وباء کے باعث عالم اسلام کو حج سے محروم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،اشرف جلالی

وباء کے باعث عالم اسلام کو حج سے محروم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سعودی حکومت کا ایک مرض کے محض اندیشے پر پورے عالم اسلام کو حج سے محروم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔شریعت مصطفی ﷺ کے قواعد و ضوابط میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے اس سال کے محدود حج کومستقبل کے لئے ایک حجت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

غالب گمان یہ کہہ رہا ہے کہ شاید آئندہ کبھی بھی پہلے کی طرح بھر پور طریقے سے حج کی ادائیگی نہ ہو سکے۔حج کا اجتماع اسلام دشمن قوتوں کو سالانہ لگنے والی وہ ضرب تھی کہ جس کا دشمنان اسلام کے پاس دوردور تک کوئی جواب نہیں تھا۔نہ تو ان کے پاس کوئی کعبہ ہے نہ عرفات،منیٰ،مزدلفہ جیسے مشاعر اور نہ ہی وہ افرادی قوت کہ کبھی وہ ساٹھ ستر لاکھ افراد کا سالانہ اجتماع کر سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -