حکمران سیاست کی آڑ میں نفرت کا بیج نہ بوئیں،پرویز ملک

  حکمران سیاست کی آڑ میں نفرت کا بیج نہ بوئیں،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کا منفی اور انتقامی رویہ نہ بدلہ تو ملکی معیشت آئی سی یوسے باہرنہیں آپائیگی۔(ن) لیگی قیادت میاں نواز شریف،میاں شہبازشریف،مریم نواز،میاں حمزہ شہباز نے قیدوبند کے باوجود پرویزی آمریت کوشکست دی تھی۔

، حکمرانوں سے استدعا ہے کہ وہ سیاست کی آڑ میں معاشرے کے اندر نفرت کابیج نہ بوئیں۔ تعصبات اورمنافرت کے فروغ سے عوام مزید منتشراورمایوس ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیر بھی موجودتھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -