پیف پارٹنرزکو 6ماہ کی ادائیگیاں کی جائیں،مزمل اقبال صدیقی

پیف پارٹنرزکو 6ماہ کی ادائیگیاں کی جائیں،مزمل اقبال صدیقی

  

لاہور (پ ر)پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا اور دیگر عہدیداران محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، میاں اسحاق، چوہدری ندیم، رضوان یوسف، سید عمران جعفری نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیف پارٹنرز کو ذلیل وخوار کیاجارہا ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی جارہی۔ جس سے پارٹنرز شدید ذہنی اور مالی بدحالی کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر اپنے حقوق کی خاطر احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی دھرنے دے رہے ہیں،ہم وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیف پارٹنرز کو گذشتہ چھ ماہ کی مکمل ادائیگیاں کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -