بچے کی ہلاکت کے بعد راوی زون میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

  بچے کی ہلاکت کے بعد راوی زون میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) پولیو سے بچے کی ہلاکت کے بعد راوی زون کی 6 مخصوص یونین کونسلز میں تین روزہ سپیشل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مارچ، اپریل اور جون میں انسداد پولیو مہم مؤخر ہونے سے تین کروڑ بچے پولیو قطروں سے محروم رہے۔اس سلسلے میں انچارج ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر عامر اسلم کا کہنا ہے کہ 17 اگست سے پورے شہر میں پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ 18 لاکھ بچوں کوقطرے پلائیں جائیں گے۔ انچارج سندس ارشاد نے کہا کہ پولیو سے بچے کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کورونا وبا کے باعث ہمیں انسداد پولیو مہم کو روکنا پڑا تھا
۔