شہباز،بلاول ملاقات نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں،عظمیٰ بخاری

شہباز،بلاول ملاقات نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے رابطوں نے حکومتی سٹپنیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔چار سیٹوں پر وزیراعظم بننے والے شخص کو سب سے زیادہ خوف شہبازشریف کا ہے۔کرایے کی سٹپنیاں شہبازشریف پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔نئے پاکستان میں عمران نیازی جو پیروکاراپنی دیہاڑی لگالیتا وہ اچانک مستعفی ہو جاتا ہے۔سمیع اللہ چوہدری نے آٹے بحران میں دیہاڑی لگوائی وہ غائب ہوگیا۔اسد کھوکھر نے دیہاڑی لگائی وہ بھی اچانک مستعفی ہوگیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران خان کے نئے پاکستان کا ایک ہی مقصد دیہاڑی لگواؤ اور منظر عام سے غائب ہوجاؤ۔عمران خان نے عثمان بزدار کو اس لیے فارغ نہیں کیا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

پنجاب کا کوئی وزیر عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے انڈر کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔پنجاب کابینہ کے باضمیر لوگ بھی عثمان بزدار کی نالائقی سے تنگ آچکے ہیں۔پنجاب کابینہ کے اکثر وزراء اپنی جعلی کارکردگی رپورٹس عمران خان کو ارسال کرتے ہیں۔عمران خان جعلی کارکردگی رپورٹس دیکھ بغلیں بجانا شروع کردیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -