واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور(پ ر) وفاقی و صوبائی حکومتیں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی دور کرنے کے لئے قیمتوں کو ایک عرصہ کے لئے منجمد کرکے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا محاسبہ کریں -سرکاری ونیم سرکاری اور نجی اداروں بمعہ بینکوں، میڈیا میں تعینات کارکنوں کی اْجرتوں و پنشنوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے یہ مطالبات محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرز کنفیڈ ر یشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام احتجا جی مظاہرہ میں کئے جس کی قیادت خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی اور اْن کے ہمراہ روبینہ جمیل صدر،عبدالطیف نظا ما نی (سندھ)، حاجی رمضان اچکزئی (بلو چستا ن)،حاجی اقبال خان (خیبر پختو نخواہ)، اکبر علی خان، اْسامہ طارق، خوشی محمدکھوکھر،جاوید اقبال بلوچ (راولپنڈی)، غلام دستگیر میتلا (ملتان)، حاجی عبدالجبار(فیصل آباد)،حسن محمد رانا، سعید گجر، محمد انور(ریلوے)، نیاز خان، صلاح الدین ایوبی نمائندگان کنفیڈریشن شامل تھے