دعوت اسلامی کی طرف سے تھیلسیمیا مریضوں کیلئے خون کی28ہزار بوتلیں عطیہ

دعوت اسلامی کی طرف سے تھیلسیمیا مریضوں کیلئے خون کی28ہزار بوتلیں عطیہ

  

لاہور (پ ر) کورونا وبا کے دوران تھیلیسیمیا اور ہیمیوفیلیاکے مریضوں کے لئے امیرِاہل سنت مولانا الیاس قادری سے سندس فاؤنڈیشن اور تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی جس پر دعوت اسلامی تھیلیسیمیا اور ہیمیوفیلیا کے مریضوں کے لئے اب تک 28000 ہزار سے زائدخون کی بوتلیں عطیہ کر چکی ہے اِن خیالات کا اظہار نگران کابینہ شمالی لاہور دعوت اسلامی نعیم عطاری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دورہ کے دوران کیا اْنہوں نے کہا کہ میراں حسین زنجانی کابینہ کے تحت چائنا اسکیم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ اِسی سلسلہ کی کڑی ہے کہ دعوت اسلامی تھیلیسیمیا اور ہیمیوفیلیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اْن کا کہنا ہے کہ اِس کیمپ کے تحت گزشتہ روز 300سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی جا چکی ہیں۔ دعوت اسلامی کے ذمہ دار کاشف عطاری،شبیر عطاری نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -