پارکوں میں ڈینگ سے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،طارق بسراء

پارکوں میں ڈینگ سے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،طارق بسراء

  

لاہور(پ ر) ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر جیلانی پارک میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کی۔ اجلاس میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر پارکوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے ڈی جی پی ایچ اے کے افسرا ن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پارکوں میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

اورکرونا اور ڈینگی کے پیش نظر پارکوں میں تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، بارشوں کے پانی کی نکاسی اور صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا اور ڈینگی کے بچاو کیلئے ہر ممکن حفاظتی تدابیرپارکوں میں اپنائی جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -