منافع خوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے،اشرف بھٹی

  منافع خوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر منافع خوروں اور زخیرہ اندوزں کو گرفتار کرکے عوام کو سستے نرخرں میں سبزیاں اور اشیائے خوردنوش فراہم کی جائیں اور مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کو جیلوں میں بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں عید کی آمد آمد ہے مگر عوام کو کہیں پر بھی کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

بلکہ عوام کو تو حکومت نے حالات اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے حکومت کے اس روئیے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -