مفت موبائل اینٹی باڈیز ٹیسٹ الخدمت کا اہم کارنامہ ہے،عبدالعزیز عابد

  مفت موبائل اینٹی باڈیز ٹیسٹ الخدمت کا اہم کارنامہ ہے،عبدالعزیز عابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام لوئر مال روڈ ڈی سی آفس لاہور میں موبائل ”اینٹی باڈیز“ٹیسٹ کے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدنے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے Covid-19ٹیسٹ کے بعد فری اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا آغاز کر کے خدمت کے ایک نئے سلسلہ کا آغاز کیا۔ کورونا ٹیسٹنگ لیب میں بہت کم قیمت پر کورونا کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہورکوکورونا فری بنانے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے ہم لاہور بھر میں 10,000 ہزار سے زائد فری اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرینگے۔
جبکہ سفید پوش، متوسط اور غریب افراد کیلئے فری انٹی باڈیز ٹیسٹ سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اینٹی باڈیز ٹیسٹ الخدمت لیب ثریا عظیم ہسپتال لاہور اور اْس کے کولیکشن سنٹرز میں صبح 9بجے سے رات 9 بجے تک فری کیے جائیں گے۔