حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا،ذکر اللہ مجاہد

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے۔جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے مستحق اور غریب خاندانوں تک قربانی کا گوشت مہیا کریگی۔ ہم اہلیان لاہور کو کرونا وائرس کے موجود ہ صورتحال میں قربانی میں آسانی فراہم کریں گے۔لاہور بھر میں گائے کی اجتماعی قربانی کے 100 سنٹر بنائیں گے۔ لاہور کے مستحقین کے لیے قربانی کا گوشت بڑے پیمانے پر پہنچائیں گے۔

ٗ تاکہ غریب، نادار اور مستحق لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔لاہور کے اہل خیر مستحقین کے لیے قربانی عطیہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جماعت اسلامی، جے آئی یوتھ، الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر برادر تنظمیات اور علاقہ وسطی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، صوبائی سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر علاقہ وسطی لاہور حاجی ریاض الحسن، مرکزی سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ شاہد نوید ملک، امرائے زونز اور دیگر برادر تنظیمات کے ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے مافیاز کو نوازنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -