سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 1.05روپے اضافہ، سونا فی تولہ 1لاکھ 11ہزار 250روپے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 1.05روپے اضافہ، سونا فی تولہ 1لاکھ ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیرکو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید319.72

پوائنٹس کے اضا فے سے37650پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ64.97فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 38ار ب31 کر و ڑ85لاکھ روپے بڑھ گئے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،کیمیکل،فوڈزس،توانائی اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37400،37500،37600اور37700پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیا،بعد ازاں 37700 پوائنٹس کی حد توبرقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحاں غالب رہااور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس319.72پوائنٹس کے اضافے سے 37650.57پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 141.39پوائنٹس کے اضافے سے 16289.22پوائنٹس کے اضافے سے16289.22پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 144.75پوائنٹس کے اضافے سے 26885.96پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 70کھرب 79ارب 12کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب17ارب44کروڑ69لاکھ روپے ہوگئی۔ گذشتہ روز414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 269کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 123 میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 55کروڑ38لاکھ17ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعہ کی نسبت18.83فیصد زائد رہا۔علاوہ ازیں مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 1.05روپے کے اضافے سے168.60روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر168.70روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.05روپے کے اضافے سے167.25روپے سے بڑھ کر 168.30روپے اور قیمت فروخت 167.55 روپے سے بڑھ کر 168.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے167.20روپے سے بڑھ کر 168.20روپے اور قیمت فرو خت 167.70روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے188روپے سے بڑھ کر 189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر 191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے207روپے سے بڑھ کر 208.50روپے اور قیمت فرو خت209روپے سے بڑھ کر 210.50روپے ہوگئی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے بڑھ کر 44.20روپے اور قیمت فرو خت44.50 روپے سے بڑھ کر 44.70روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45روپے سے بڑھ کر 45.20روپے اور قیمت فروخت45.50روپے سے بڑھ کر 45.70روپے ہوگئی۔ادھرسونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار250روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے1813ڈالر فی اونس ہوگئی، دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کے اضافے سے 95ہزار379روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 943.07روپے مستحکم رہی۔

ڈالر، سونا

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -