سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 31جولائی کو ہوگی

  سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 31جولائی کو ہوگی

  

ریاض (بیورورپو رٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ذو الحجہ کا چاند نظر آیا۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے شہریوں سے پیر کی شام ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی لیکن مملکت میں کہیں سے بھی ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ذو الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا اور منگل 21 جولائی کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم ذو الحجہ بدھ 22 جولائی کو ہوگی اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ادا کیا جائے گا جب کہ عید الاضحی 31 جولائی کو منائی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے اور امکان ہے کہ یہ تعداد 10 ہزار تک ہوگی جس میں سعودی عرب کے شہری بھی شامل ہوں گے۔حکام کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکیں گے جب کہ مکمل طور پر صحت مند افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی اور انہیں مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

ذوالحجہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)ماہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی اجلاس آج(منگل کو) ہوگا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہِ ذوالحجہ 1441؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 21جولائی بروزمنگل بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں

ماہ ذوالحج

مزید :

صفحہ اول -