ہیومن رائٹس کمیشن کے سروے میں احساس پروگرام غیر مؤثر قرار

  ہیومن رائٹس کمیشن کے سروے میں احساس پروگرام غیر مؤثر قرار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے سروے میں 60 فیصد افراد نے احساس پروگرام کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔سروے میں غیر مؤثر ہونے کی وجہ 62 فیصد نے بڑی تعداد میں غریبوں تک امداد نہ پہنچنے کو قرا ر دیا جب کہ 57 فیصد نے امدادی رقم کم ہونے کو احساس پروگرام کے غیر مؤثر ہونے کی وجہ بتایا۔البتہ 69 فیصد نے پروگرام کی وسیع کوریج اور غریبوں تک بڑے پیمانے پر پہنچنے کو احساس پروگرام کا مثبت پہلو کہا جب کہ 48 فیصد نے پروگرام میں شفافیت اور 36 فیصد نے فنڈز تک رسائی کیلیے پروگرام کے آسان عمل کو احساس پروگرام کا اچھا پہلو قرار دیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن

مزید :

صفحہ اول -