کورونا وبا کے باعث 4 ماہ سے تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع

      کورونا وبا کے باعث 4 ماہ سے تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کورونا وبا کے باعث ملک میں 4 ماہ سے تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 ماہ کے تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کردیا گیا، کورونا کے باعث 19 مارچ سے صوبہ میں پولیو مہم معطل کی گئی تھیں،قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی آج سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،کوئٹہ کی 10یونین کونسل میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے شروع ہوگیا ہے، مہم کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو ویکسن پلائی جائے گی، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے راوی زون کی 6 مخصوص یونین کونسلز میں اسپیشل پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے، پولیو مہم میں یونین کونسل 9،10،11،12،13اور 26 میں بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔دوسری جانب کراچی میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا کے باعث مہم مخصوص ٹاؤنز میں شروع کی گئی ہے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم

مزید :

صفحہ اول -