پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل پرجسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار راؤ عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ اوگراقوانین کیخلاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ڈپٹی اٹارنی خواجہ امتیاز نے نوٹس وصول کر لیا۔

پٹرول،نوٹس

مزید :

صفحہ اول -