وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

  وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے 9 سینئر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پبلک سروس کمیشن سبینہ قریشی کا تبادلہ کردیا گیا،سبینہ قریشی ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل صدر سیکرٹریٹ پبلک تعینات کی گئی ہیں۔ وہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی افسر ہیں۔گریڈ 21 کے خالد خورشید کنور سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔خالد خورشید کنور سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن تھے۔تقرری کے منتظر ظفر عباس گریڈ 20 جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویڑن تعینات کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ریلوے ڈویڑن آغا وسیم احمد کا تبادلہ کردیا گیا۔گریڈ 20 کے آغا وسیم احمد جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردئیے گئے ہیں۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے اعجاز غنی جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن جبکہ گریڈ 20 کے محفوظ احمد بھٹی عرصہ 2 سال کیلئے جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن تعینات کئے گئے ہیں۔محفوظ احمد بھٹی کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔محفوظ احمد بھٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر میں تعینات تھے۔گریڈ 20 کے عثمان سروش علوی جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن تعینات کئے گئے ہیں۔عثمان سروش علوی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تھے۔پولیس سروس گریڈ 21 کے عبدالخالق شیخ کا سندھ حکومت سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ عبدالخالق شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گریڈ 18 کی آمنہ شبیر کا نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ لاہور دفتر تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ اول -