پی پی کی کوئی حیثیت نہیں توپھر عمران خان کے دماغ پر ہر وقت کیوں سوار؟بلاول بھٹو

  پی پی کی کوئی حیثیت نہیں توپھر عمران خان کے دماغ پر ہر وقت کیوں سوار؟بلاول ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں پی پی کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اگر پی پی کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی تو پھر وزیراعظم کے دماغ پر ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کیوں سوار رہتی ہے؟۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کچھ لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں پی پی کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ایسے لوگوں سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی نے اپنا وقت، وسائل اور سیاسی طاقت پی پی پر حملوں میں جھونک رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ہم سندھ سے باہر خطرہ نہیں تو آپ خود کو اتنا غیرمحفوظ کیوں تصور کررہے ہیں؟

کوئی حیثیت

مزید :

صفحہ اول -