خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہا د احتسابی عمل پر فرد جرم: شہبا ز شریف

  خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہا د احتسابی عمل پر ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہاد احتسابی عمل پر فرد جرم ہے۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو احتساب کی بجائے انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کے روز ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ نیب اور نام نہاد احتسابی عمل پر فردجرم ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے احتساب کی بجائے انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ خواجہ برادران کی استقامت و عزم قابل تعریف ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -