اپوزیشن اے پی سی بلائے یا سازشی سیاست کرے، کچھ حاصل نہیں ہو گا، عثمان بزدار، چودھری سرور

اپوزیشن اے پی سی بلائے یا سازشی سیاست کرے، کچھ حاصل نہیں ہو گا، عثمان بزدار، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی اور گورنر نے پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے انسداد کورونا کیلئے موثر اقدامات کی تعریف کی-گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نے عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا-چودھری محمدسروراور عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن اے پی سی بلائے یا سازشی سیاست کرے، کچھ حاصل نہیں ہو گا- اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کریں گے - صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں خلل برداشت نہیں کریں گے - انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے- مل کر صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید کرنے والے عناصر کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں - یہ عناصر عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے درپے ہیں - شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے -سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں کرپشن کے مینار کھڑے کئے-کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے - گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا- مل کر فلاح عامہ کیلئے کام کرتے رہیں گے-عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے-اپوزیشن نے پہلے دن سے حکومت کے خلاف محاذ بنایا- اپنے دور میں عوام کی فلاح سے غافل حکمران آج پھر سازشیں کر رہے ہیں - وزیر اعظم عمران خان کے دورمیں پاکستان کے وقار میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے -
ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں انسداد پولیو کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے -پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرز کواپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے- انسداد پولیو سے متعلقہ اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے- جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیااس ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے خلاف ایکشن ہو گا- پولیوکیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں - انسداد پولیو مہم کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں - انسداد پولیو مہم کے دوران کوروناسے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں -اجلاس میں 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے اور پولیو ورکرز کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے- بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے - انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے-محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں - کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے-سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد پولیو مہم اور ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوزاور قومی پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹرویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے- سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹا تھیلا کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے اوراس ضمن میں ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔ سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں اراکین قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور راناقاسم نون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبو ں پر بات چیت کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدارنے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے ارکان کے حلقو ں کے مسائل حل کئے جائیں گے -اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی- اراکین قومی اسمبلی سے کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں گے -کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا-اراکین قومی اسمبلی کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھلے ہیں -اراکین قومی اسمبلی کو پورا عزت و احترام ملے گا-عوام کے مسائل کے حل کے لئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا-اراکین قومی اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا-صوبائی وزیر آشفہ ریاض بھی اس موقع پر موجود تھیں - وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے تربت میں سو بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر اور تفتان میں زئراین کے رہائشی کمپلیکس کے قیام اور دیگر منصوبہ جات کے لئے پنجاب کے عوام کی طرف سے 3 ارب روپے کی فراہمی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کے لیے حکومت بلوچستان اور بلوچستان کی عوام ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سردار عثمان بزدار کے بلوچستان میں آنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں ان کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
پولیو

مزید :

صفحہ اول -