ٹیسٹنگ، کورونا میں کمی کا اندازہ لگانے کا واحد طریقہ نہیں، ظفر مرزا

    ٹیسٹنگ، کورونا میں کمی کا اندازہ لگانے کا واحد طریقہ نہیں، ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جب تمام رجحانات پاکستان میں نوول کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی ظاہر کررہے ہیں تو ہر چیز کو ملک میں کیے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد میں کمی سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو ٹیسٹ کی تعداد پر نہیں ڈالنا چاہیے، ہم جون کے وسط میں وبا کے عروج سے گزر چکے، ٹیسٹنگ بھی ایک عنصر ہے لیکن یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ مشتبہ کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ ہم نے ہسپتالوں سے معلومات اکٹھی کیں اور سندھ کے چند ہسپتالوں کے سوا اکثریت نے بتایا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں شبہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان میں صورتحال کے گرد 9 عناصر کا مجموعہ ہے، چونکہ ہم حفظان صحت پر توجہ دے رہے ہیں اس لیے ماسکس پہننا لازم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت کی سطح، وائرس کی نوعیت میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی کیسز کی تعداد میں کمی کی وجوہات میں شامل ہے لیکن اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ مریضوں کا انتظام بہتر ہوا ہے۔
ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -