شہر میں 248انتہائی خستہ حال رہائشی عمارتیں گرنے کے قریب، سیکڑوں جانیں داؤ پر

  شہر میں 248انتہائی خستہ حال رہائشی عمارتیں گرنے کے قریب، سیکڑوں جانیں داؤ پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 248 خطرناک ترین بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کا انکشاف، گرنے کے قریب یہ بوسیدہ عمارتیں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے کنٹرولڈ ایریاز میں ہیں 248 مخدوش عمارتوں میں مقیم ہزاروں افراد پر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔بوسیدہ عمارتوں میں داتا گنج بخش زون میں 145 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی ہوئی۔ 64 مسمار، 59 عمارتوں کی بحالی درکار، مزید 9 عمارتیں رہائش کے قابل نہیں مگر وہاں شہری مقیم ہیں۔شالامار زون میں 10خطرناک عمارتوں میں سے ایک عمارت مسمار، عزیز بھٹی زون میں 62 خطرناک عمارتیں، 15عمارتیں مسمار،15 بوسیدہ عمارتیں بحالی کی منتظر ہیں۔انتظامیہ نے مون سون کی بارشوں کے باعث روایتی رپورٹ تیار اور مخدوش عمارتوں پر سرخ نشان لگا کر کاغذی کارروائی پوری کر دی گئی ہے اور ان عمارتوں کے رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔ عمارتوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ جب مون سون آتا ہے تو انہیں نوٹس آتے ہیں گھر خالی کیا جائے جو کہ ممکن نہیں۔
خستہ ہال عمارتیں

مزید :

صفحہ اول -