سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

  

ریاض،اسلام آباد(آئی این پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ریاض کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو طبیعت ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اسپتال میں داخل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا خادمین حرمین شریفین کی علالت کیباریمیں سنا، میں،حکومت اورپاکستان کیعوام ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اللہ انہیں اچھی صحت اور لمبی زندگی دے، آمین!

شاہ سلمان

مزید :

صفحہ اول -