ورچوئل رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو، پاکستانی جے ایف 17نے سوشل میڈیا پر دھو م مچادی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملکی سطح پر تیار کردہ پاک فضائیہ کا JF-17تھنڈر طیارہ برطانیہ میں منعقد ہونے والے ورچوئل رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شریک ہوا۔ نمبر16سکوارڈن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21 سکوارڈن کےC-130 ہرکولیس طیارے نے بھی اس یادگار ایونٹ میں شرکت کی۔ اس سالCOVID-19 کی وجہ سے اس ائیر شو میں دنیا بھر کی فضائی افواج کو شرکت کرنے والے طیاروں اور عملے کی مختصر دورانیہ کے ویڈیو کلِپ بھجوانے کا کہا گیاتھا۔ منتظمین کی جانب سے وضع کردہ قواعدو ضوابط کے تحت پاک فضائیہ نے ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں جنہیں اس ائیر شو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ ایوی ایشن کے دلدادہ عوام کی ایک بڑی تعداد JF-17 تھنڈر کے کمالات دیکھ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئی اور پاک فضائیہ کی جاری ان ویڈیوز کو بہت سراہا۔اس شو میں شرکت نہ صرف بین ا لاقوامی سطح پر JF-17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی۔بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔
دھوم مچا دی