قربانی کے جانور منڈیوں میں پہنچ گئے، بارشوں سے منہ کھر بیماری کا شدید خطر ہ لاحق

قربانی کے جانور منڈیوں میں پہنچ گئے، بارشوں سے منہ کھر بیماری کا شدید خطر ہ ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں عید قربان کیلئے لگائی گئی منڈیوں میں ہزاروں کی تعداد میں جانور پہنچ گئے۔ محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری سائنسز کی طرف سے کوئی ڈسپنسری قائم نہیں کی گئی۔ ماہرین ویٹرنری سائنسز نے کہا ہے کہ مون سون میں جانوروں کو کھلے آسمان کے نیچے رکھنے میں منہ کھر کی بیماری کا شدید خطرہ ہے کیونکہ منڈیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس سے جانوروں کے کھر صاف نہیں رہتے اور خطرناک بیکٹیریا جنم لیتا ہے جبکہ پانی میں بھیگا گھاس کھانے سے جانور کے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں اور جانور چارہ کھانا چھوڑ دیتا ہے جس سے 3 دن کے اندر جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری کو منہ کھر کی بیماری کہا جاتا ہے، جس کے لئے منڈیوں میں خاص حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے کیونکہ یہ بیماری چھوت کی بیماری ہے اور ایک جانور سے دوسرے جانور کو لگتی ہے لہٰذا حکومت پنجاب کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے لیکن ابھی تک کسی بھی منڈی میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے جانوروں کے علاج معالجے کے لئے کوئی ڈسپنسری قائم نہیں کی ہے۔

خطرہ لاحق

مزید :

صفحہ اول -