ایل او سی، بھارتی فوجی جارحیت، نوجوان زخمی، انڈین سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

ایل او سی، بھارتی فوجی جارحیت، نوجوان زخمی، انڈین سفارتکار کی دفتر خارجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی اار کے مطابق بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آگ اور خون کا کھیل شروع کر دیا، شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر مٹیکا گاوں کا 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ باگسر سیکٹر میں پیش آیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا ء بھارتی سفارتخانے کے سینئر سفارتکار کو پیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے قابض بھارتی فوج کی جانب سے 20 جولائی 2020 کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں بیگناہ شہری کے زخمی ہونے پر شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال اور بلاامتیاز فائرنگ کے نتیجے میں ’ایل اوسی‘ کے باگسر سیکٹر میں 20 سالہ معین اختر ولد محمد اختر سکنہ گاؤں مہتیکا شدید زخمی ہوگیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطا بق بھارتی قابض فوج ’ایل اوسی‘ اور ’ورکنگ باونڈری‘ پر عام شہری آبادی کو آرٹلری اور بھاری وخودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔ رواں برس میں بھارت نے 1732 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں 14 بیگناہ شہری شہید اور 134 شدید زخمی ہوئے۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے بیگناہ شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ بے حسی پر مبنی یہ اقدامات 2003 کے جنگ بندی معاہدے، انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین اور پیشہ وارنہ فوجی طرز عمل ک

مزید :

صفحہ اول -