قبائلی عوام کو بااختیار بنانا، علاقے کی ترقی وزیراعظم کا پختہ عزم،شبلی فراز

        قبائلی عوام کو بااختیار بنانا، علاقے کی ترقی وزیراعظم کا پختہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سا ل کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں،آنیوالے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ وفا قی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آنیوالے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔ قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبد یلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -