منظور شدہ ہیلتھ سیکٹر سکیموں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، اسد عمر

      منظور شدہ ہیلتھ سیکٹر سکیموں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ منظور شدہ ہیلتھ سیکٹر سکیموں پر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،وزارت صحت پی ایس ڈی پی 21-2020ء کے ذریعے دستیاب فنڈز کے مؤثر اور مکمل استعمال کو یقینی بنائے۔ پیر کو ان کی زیر صدارت وزارت قومی صحت (منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری صحت اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد کیپیٹل ہیلتھ سٹریٹجی، آئی سی ٹی کے علاقے میں 200 بستروں پر مشمتمل ہسپتال کی تعمیر، پولی کلینک ہسپتال کی توسیع اور بی ایچ یوز منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے سیکرٹری صحت کو ماہانہ بنیاد پر پیشرفت جائزہ اجلاس کرنے کی ہدایت کی تاکہ صحت کے شعبہ کے ترقیاتی پورٹ فولیو کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -