وزیر اعظم نے ملاقات میں عامر لیاقت کااستعفیٰ مسترد کر دیا

وزیر اعظم نے ملاقات میں عامر لیاقت کااستعفیٰ مسترد کر دیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ملاقات کی جس میں عامر لیاقت نے استعفیٰ پیش کر دیا۔وزیراعظم نے 4 صفحات پر مشتمل استعفیٰ مستردکردیا۔ عامر لیاقت نے کہاکہ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہوناچاہیے۔ بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں،خوش ہوں کہ تم نے کراچی کی آواز بن کر م سب کی توجہ مبذول کرائی۔ وزیراعظم نے کہاکہ تم جانتے ہو اور تم نے کہا بھی کہ میں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں، ان شا اللہ سب حل ہوجائے گا۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -