روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: لاہور چیمبر

روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: لاہور چیمبر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)(لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے اقداما ت اٹھائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ وزارت اور خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کوفوری حرکت میں آنا چاہیے تاکہ روپے کی قدر میں کمی کو کنٹرول کیا جاسکے وگرنہ معیشت کو بھاری نقصان ہوگا۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں متواتر اضافہ سے کاروباری شعبہ متاثر اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگا اور عام آدمی کی زندگی پر بہت برے اثرات مرتب ہونگے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے بہت سے سنگین مسائل کو جنم دے گا، اس سے درآمدی خام مال مہنگا ہوا ہوگا، آئل امپورٹ بل مزید بڑھ جائے گا جبکہ قرضوں میں بھی ازخود اضافہ ہوگا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ فوری طور پر ان تمام عوامل کا جائزہ لے جو روپے کو مسلسل کمزور کررہے ہیں اور ان وجوہات پر قابو پائے تاکہ روپے کی قدر اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو۔

مزید :

صفحہ اول -