سورج مکھی کاشت بارے ہدایات جاری

  سورج مکھی کاشت بارے ہدایات جاری

  

قصور(اے پی پی) محکمہ زراعت نے شمال پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی وجنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت25جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طورپرشروع کرکے جولائی کے آخرتک مکمل کی جاسکتی ہے۔ڈ

پٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصور محمدنویدامجدنے”اے پی پی“کوبتایا کہ سورج مکھی کی کاشت کے لئے مقامی طورپر تیارکردہ ہائبرڈایف ایچ 331وغیرہ اوربیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈبیج استعمال کیا جاسکتاہے جو قصورسمیت صوبہ بھرکے تمام شہروں میں باآسانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کے لئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو پورا اور اچھی پیداوارکا حصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی کی اہمیت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -