جاز اور نالج پلیٹ فارم کاای لرننگ کی سہولت کیلئے شراکت دار ی

  جاز اور نالج پلیٹ فارم کاای لرننگ کی سہولت کیلئے شراکت دار ی

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے نمبر ون مواصلاتی پلیٹ فارم، جاز (Jazz)نے کورونا وائرس کے دوران ای لرننگ کی سہولت کے لئے پاکستان کی معروف تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی”نالج پلیٹ فارم پرائیویٹ لیمیٹد‘کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس باہمی تعاون کے نتیجے میں جاز نے ایک خصوصی بنڈل متعارف کرایا ہے جس میں محض 150 روپے میں 10 جی بی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس کے تحت 100 سے زائد شہروں میں 270,000 طلباء پورے مہینے کیلئے نالج پلیٹ فارم کے ای لر ننگ پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز تک لامحدود رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔جاز کے تمام پری پیڈ صارفین جو نالج پارٹنر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں وہ *778# ڈائل کرکے اس آفر کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش جاز بزنس کے اقدامات کا حصہ ہے، جو کہ بی ٹو بی، آئی سی ٹی خدمات کا سب سے بڑا اور جامع پورٹ فولیو ہے اور اس وقت پی ایس ایکس میں ٹاپ100کمپنیوں میں سے 95 نمبرپر خدمت انجام دے رہا ہے۔چونکہ سکولوں نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد اپنے کورسز آن لائن جاری رکھنے کے لئے ورچوئل کلاس رومز تشکیل دے رکھے ہیں جس کے باعث طلباء اور والدین مستحکم،آسان اور موثر رابطے کا حل تلاش کر رہے ہیں۔ اس فوری ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جاز اپنے وسائل نالج پلیٹ فارم کے پورٹل اور موبائل ایپلی کیشنز پر دستیاب کچھ بہترین آن لائن کورسز تک رسائی فراہم کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے،جس سے طلباء کو اپنے اسکولوں سے دور رہ کر سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔جاز کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ، ”فاسٹ 4 جی خدمات کی فراہمی ہماری خاصیت رہی ہے، اب ہم اپنے ای لرننگ پلیٹ فارم پر بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں تا کہ سیکھنے کے عمل کو ان ترامیم کے ذریعہ مزید بہتر بنایا جا سکے“۔نالج پلیٹ فارم کے سی ای اوطلحہ خان نے کہا کہ، ”جدید تعلیمی مصنوعات کے ذریعے طلباء کومشغول کرنے کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اور مصنوعات تک رسائی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم سستے انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے جاز کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے بہت خوش ہیں“۔جاز اس سے قبل جاز اسمارٹ اسکول پروجیکٹ پر نالج پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرچکا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم کے ایجوکیشن ریفارم پروگرام اور پاکستان کے وژن 2025 کے ساتھ منسلک ہے۔

مزید :

صفحہ اول -